حسن علی: معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر مملکت اور تحریک انصاف کے سابق رہنما فرخ حبیب کی جہانگیر ترین سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں فرخ حبیب کے آئندہ سیاسی لائحہ عمل، استحکام پاکستان پارٹی میں ان کے کردار اور پارٹی امور پر بات جیت ہوئی۔
استحکام پاکستان پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی قیادت نےفرخ حبیب کو پارٹی میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔