(ویب ڈیسک) قائد میاں محمد نوازشریف نے اہم اجلاس طلب، پارٹی رہنمائوں کو اپنی رہائشگاہ جاتی امراء بلا لیا۔
تفصیلات کے مطابق وطن واپسی کے اگلے دن ہی مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے پارٹی کے رہنمائوں کو اپنی رہائشگاہ جاتی امراء طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے اپنے بھائی شہبازشریف کو سیاسی ومعاشی معاملات کےلئے جاتی امراء بلایا ہے،شہبازشریف دوپہر تین بجے جاتی امراء پہنچیں گے جبکہ شہبازشریف کے ہمراہ حمزہ شہباز کی آمد بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے مرکزی رہنما عطااللہ تارڑ ودیگر قانونی ماہرین بھی نوازشریف سے ملاقات کےلئے جاتی امراء آئیں گے،نوازشریف عطااللہ تارڑ اور دیگر قانونی ماہرین سے عدالتی معاملات پر گفتگو کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ عطااللہ تارڑ آج دوپہر ساڑھے تین بجے جاتی امراء پہنچیں گے جبکہ دوسری جانب اعظم نذیر تارڑ بھی آج دوپہر ساڑے تین بجے جاتی امراء آئیں گے۔