ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی

بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے آج بھی جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد4 ہزار385 ہوگئی ہے،شہید افراد میں ایک ہزار750بچے بھی شامل ہیں ۔
اسرائیل بمباری کے ان کے ملک کیلئے منفی نتائج بھی سامنے آرہے ہیں ،جہاں دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں ایسے میں بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی۔

 
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی نے یہ اعلان غزہ کے العہلی اسپتال پربمباری کے بعد کیا ہے۔ غزہ کے العہلی اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔


اسی حوالے سے بھارتی کمپنی کے ایم ڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روکنے کا اخلاقی بنیادوں پر فیصلہ ہے کیونکہ اسپتالوں پربمباری، بچوں اور عورتوں کو قتل کرنا ناقابل قبول ہے۔

 کمپنی نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے 25 لاکھ افراد کو خوراک اورپانی کی فراہمی روکنا بھی ناقابل قبول ہے۔کیرالہ میں قائم کمپنی 2015 سے اسرائیلی پولیس کی ہر سال ایک لاکھ وردیاں تیارکرتی ہے۔