ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیئے

Health Card, Health Insurance scheme in Khyber Pakhtoonkhwa, City42, Health insurance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیئے۔

 خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث صحت کارڈ سروس کچھ عرصہ بند رکھی گئی تھی۔ اب حکومت نے صحت کارڈ کیلئے دو ارب روپے ادا کر دیئے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے ہیں جس کے بعد صحت کارڈ پر پھر سے مفت علاج کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔

مشیر صحت کے مطابق ایم ٹی آئی اسپتالوں میں بعض ترقیاتی کاموں پرپابندی لگائی ہے لہٰذا اسپتالوں کی انتظامیہ نئی عمارتیں بنانے کی بجائے علاج پر توجہ دے۔