(ویب ڈیسک) اداکارہ نادیہ جمیل کی جانب سے ٹوئٹر پر شادی کی پیشکش کرنے والے شخص کو دیے گئے ردعمل پر مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ نے گزشتہ روز سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور سوشل میڈیا صارفین کو اپنی فیملی قرار دیا۔ اداکارہ نے کیپشن لکھا 'میرے تمام سوشل میڈیا کے دوست میری فیملی ہیں، مجھے خوشی ہوگی اگر میری آپ لوگوں سے ملاقات ہو اور ہم ایک کپ چائے ساتھ پیئیں اور اپنے دکھ سکھ بانٹیں'۔
اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز کو مشکل وقت میں ان کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا بھی کیا۔ نادیہ جمیل کی اس پوسٹ پر متعدد صارفین نے تبصرے کیے لیکن ایک کمنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
To all my beautiful social media friends. You are my family. I’d love to meet you & have a cuppa chai, share dukh sukh. As InshaAllah
— Nadia Jamil (@NJLahori) October 21, 2022
Thank you for being there for me when I was at my most vulnerable. Yes we all have to fight our own battles,but im cheering you on. Always!❤️???????????????? pic.twitter.com/29vROqtTQA
جاوید احمد نامی شخص نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی جس پر نادیہ جمیل نے 'قے' والے ایموجی کا استعمال کیا۔
— Nadia Jamil (@NJLahori) October 21, 2022
اداکارہ کی جانب سے ایسے ردعمل کو مداحوں نے ناپسند قرار دیا اور اس خیال کا اظہار کیا کہ نادیہ کی جانب سے ایسے نامناسب رویے کی کی امید نہیں تھی۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ صرف نا بھی کہ سکتی تھیں، یہ انتہائی نامناسب چیز تھی۔