سکول سربراہان اور اساتذہ کیلئے بری خبر

22 Oct, 2022 | 09:46 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں خراب نتائج,سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز سے تفصیلات مانگ لیں۔ناقص کارکردگی کے حامل اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کےخلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کےمطابق انٹرمیڈیٹ کے خراب نتائج آنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن متحرک ہوگیا۔ بورڈز سے کم نتائج دینے والے سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کی کارکردگی کے خوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریکارڈ طلب کرلیا۔محکمانہ تحقیقات کے بعد ناقص کارکردگی کے حامل سکول سربراہان اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ لاہور سمیت بیشتر اضلاع میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں طلبہ کے نتائج بورڈ سے کم آئے ہیں۔

مزیدخبریں