(ویب ڈیسک) بھارت ہونے ایسے واقعات ہورہے ہیں کہ سوشل میڈیا صارفین ورطہ حیرت میں کھوئے نظرآتے ہیں، ایک ایسی ہی نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں ایک خاتون کو بلند عمارت کے باہر بغیر کسی سہارے کے کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق دیوالی ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے اور اسے ’روشنیوں کے تہوار‘ کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ لوگ اس تہوار کے موقع پر دیے اور موم بتیاں روشن کرتے ہیں جو کہ روشنی کے اندھیرے پر اور اچھائی کے برائی پر غالب آنے کی علامت ہے۔
بھارت میں ' دیوالی' کے موقع پر گھروں، گلی، محلوں اور ہندو برادری کی جانب سے مندروں کو سجایا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر اس رسم سے متعلق متعدد میمز بھی بنائی جارہی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو بھی ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔
ایک خاتون خطرناک طریقے سے عمارت کے باہر والے حصے سے کھڑی کا شیشہ صاف کرنے میں مصروف ہے، خاتون بغیر کسی سہارے کے کھڑی نظر آرہی ہے، ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کیا گیا جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ' اگر ان کے گھر میں لکشمی نہیں آئے گی تو کسی کے گھر نہیں آئے گی دیوالی پر'۔
ویڈیو کے سامنےآنے پر سوشل میڈیا صارفین اس کو دیکھ کر چونک گئے جبکہ کچھ نے خوف کا اظہار کرتے اس پر کمنٹ کئے اور خاتون کے حوصلے اور بہادری کو سراہا۔