(ویب ڈیسک) سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ کمپنی نے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے کم قیمت والا موبائل متعارف کرانے جارہی ہے جو کہ خاص خصوصیات کا حامل ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق اگر سمارٹ فونز کی بات کی جائے تو سام سنگ کی مصنوعات نے صارفین کی کثیرتعدادکی توجہ حاصل کی ہوئی ہے، کمپنی اس بار موبائل فون صارفین کے لئے سستا موبائل فونز متعارف کرانے جارہی ہے، سام سنگ گلیکسی اے 04 کو کمپنی نے گزشتہ ماہ لانچ کیا تھا جس کے بعد اس کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، کمپنی نے اس سریز میں معیاری اورسستا موبائل لانچ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
سام سنگ نےGalaxy A04e کی چند مارکیٹوں میں نقاب کشائی کی جو کہ Galaxy Ao4 جیسا ہی ہے، لیکن اس کے نیچے کیمرہ ہے، اس میں 720p ریزولوشن کے ساتھ 6.5 انچ PLS LCD ہے، لیکن اس میں A04s سے 90Hz ریفریش ریٹ کی کمی ہے۔
سام سنگ گلیکسی Galaxy A04e کی قیمت کی بات کی جائےتو پاکستانی مارکیٹ میں توقع کی جارہی ہے کہ اس کی قیمت 28 ہزار 999 روپے ہوگی، یکم نومبر2022 کو یہ موبائل لانچ کیا جائے گا، 3 اور 4 جی بی ریم جبکہ انٹرنل سٹوریج 32/64/128 جی بی رکھی گئی ہے.
میموری کارڈ رکھنے کی ساٹ موجود ہے۔سیاہ، نیلے اور کانسی کے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔فرنٹ کیمرہ 5 اور مین کیمرہ 13 میگا پکسل ہے۔5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔