(ویب ڈیسک) عمران خان کے دور حکومت میں بڑھائی گئی ادویات کی قیمتیں موجودہ حکومت کے گلے پڑگئیں ۔ جی ایس کے پاکستان نے پیناڈول ٹیبلٹس اور بچوں کے لیے سیرپ بنانے بند کر دیے۔
تفصیلات کےمطابق گلیکسو اسمتھ کلائن( جی ایس کے ) پاکستان کے جنرل منیجر نےوزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ کو خط لکھا،فرحان ہارون کا کہناتھا کہ پیناڈول ٹیبلیٹس، پیناڈول ایکسٹرا اور بچوں کے لئے سیرپ بنانا بند کر رہے ہیں، موجودہ قیمت پر پیناڈول پروڈکٹس بنانا ممکن نہیں رہا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی۔
جی ایس کے پاکستان جنرل مینیجر کا کہناتھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے اضافہ مسترد کر دیا، گزشتہ کئی مہینوں سے سے نقصان اٹھا کر پیناڈول بنا رہے تھے جو اب ممکن نہیں، حکومت ڈریپ کی منظور شدہ قیمت منظور کرے تو ادویات دوبارہ بنانا شروع کر دیں گے۔