جسٹس قاضی فائز عیسی نے سپریم کورٹ کیلئے نامزد 3 ناموں پر اعتراض اٹھا دیا

22 Oct, 2022 | 02:46 PM

(سٹی 42)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےسپریم کورٹ کیلئے نامزد تین ناموں پر اعتراض اٹھایا دیا۔ 

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز تقرری کے معاملے پرجسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا  جس میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن میں تین پرانے ناموں کو شامل کرنے پر اعتراض اُٹھایا، خط میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر اعتراض کیا گیا اور  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کے نام پر بھی اعتراض اٹھایا گیا ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تین جج صاحبان کے نام پہلے بھی جوڈیشل کمیشن سے منظور نہیں ہوئے تھے۔

خط کے مطابق جسٹس شاہد وحید،جسٹس حسن اظہر اور جسٹس شفیع صدیقی کے نام مسترد کیے جاچکےہیں،28 جولائی کو مسترد شدہ تینوں مذکورہ ججز کے ناموں پر دوبارہ غور کرنا مناسب نہیں ، سپریم کورٹ کیلئے قابل اور اہل ججز کے ناموں پر غور ہونا چاہیے۔

 واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نئے ججز کے تقرر کیلئے 24 اکتوبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا۔

 

مزیدخبریں