وزیراعلیٰ پنجاب کے شہر گجرات پر خزانے کی برسات جاری

22 Oct, 2022 | 02:17 PM

(علی رامے)  وزیر اعلیٰ پنجاب کے ضلع گجرات کو رواں مالی سال میں ہی 27 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ دینے کی منظوری دے دی گئی۔

پنجاب حکومت گجرات کے لیے 54 ارب روپ کی سپلمنٹری گرانٹ منظور کرچکی ہے جس میں اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں 27 ارب روپے کے فنڈ کو بجٹ کا حصہ بنا کر یہ رقم گجرات کو جاری کردی جائے گی۔

دستاویزات کے مطابق اس سے قبل54 ارب روپے کا فنڈ دینے کی سفارشات تھیں لیکن محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ میں اضافی فنڈ نہ ہونے کی بنیاد پر سفارشات کیں کہ نصف بجٹ جاری کیا جائے گا کیونکہ گجرات کے لیے رواں مالی سال میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے خود اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس کو چیئر کر کےمجموعی طور 54 ارب روپے کے سپلنٹری گرانٹ منظور کی تھی، جس پر اب محکمہ خزانہ پنجاب نے رواں مالی سال میں 27 ارب روپے دینے حتمی منظوری دے دی ۔ گجرات میں 70 ارب روپے مالیت کے منصوبے مجموعی طور پر منظور ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں