ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: کینگروز اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہوگئے

ٹی 20 ورلڈ کپ: کینگروز اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہوگئے
کیپشن: Australia vs New Zealand
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 111 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 5، کپتان ایرون فنچ 13، مچل مارش 16، مارکس اسٹوائنس 7، ٹم ڈیوڈ 11، میتھیو ویڈ 2، پیٹ کمنز 21، مچل اسٹارک 4 اور ایڈم زمپا صفر رنز پر آؤٹ ہوئے۔جوش ہیزل ووڈ 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سُپر 12 مرحلے کا افتتاحی میچ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں گروپ 1 کی آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سےہوا، جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے 58 گیندوں پر 92 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ فِن ایلن نے 16 گیندوں پر 42 رنز اسکور کیے، کپتان کین ولیمسن 23، گلین فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جیمز نیشم 26 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔آج دوسرے میچ میں افغانستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوائنس، ٹِم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، کپتان کین ولیمسن مارک چیپمین، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹِم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر