(مانیٹرنگ ڈیسک) اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ڈالر کی قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ آگئی۔
ڈالر اور دیگر کرنسی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 41 پیسے مہنگا ہوگیا،ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 218.43 روپے سے بڑھ کر 220.84 روپے پرپہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھا گیا ، ستمبر 22 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ماہ کی کم ترین سطح تک گرگیا ،پاکستان کا سب سے بڑا چیلینج بیرونی قرضوں کی ادائیگی ہے ،اگست کے مقابلے ستمبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 53 فیصد کم رہا ،اگست میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 68 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر ستمبر میں 32 کروڑ ڈالر رہا ۔
ہفتے کے دوران ڈالر مہنگا ہونے پر ایکسچینج کمپنیز نے کیپ لگانے کا فیصلہ کیا، اوپن مارکیٹ میں کیپ لگنے کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی،ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 10 پیسے سستا ہوچکا ہے
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 226 روپے سے کم ہوکر 224.90 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں یورو 5.35 روپے کمی سے 218.65 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 6.25 روپے کمی سے 249.75 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں امارتی درہم 2.10 روپے مہنگا ہوکر 64.60 روپے کا ہوگیا،ایک ہفتے میں سعودی ریال 1.10 روپے کمی سے 59.70 روپے کا ہوگیا۔