ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سارہ انعام قتل کیس، شاہنواز کی والدہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

سارہ انعام قتل کیس، شاہنواز کی والدہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹس میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کے موقع پر نامزد ملزمہ ثمینہ شاہ 2 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔سینئر سول جج محمد عامر عزیر نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ انعام کے قتل کے کیس میں ملزم شاہ نواز امیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے 19 اکتوبر کو انہیں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ جمعہ 23 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے نہایت سفاکی سے اپنی اہلیہ سارہ انعام کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer