(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے آئرلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ خواتین اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بورڈ انتظامیہ کے مطابق 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں فاطمہ ثناء کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
???? Pakistan women's squads for the ODI and T20I series against Ireland ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 22, 2022
More details ➡️ https://t.co/EyzOqLrjpF#PAKWvIREW #BackOurGirls pic.twitter.com/MiJ9HddOuj
قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی شامل ہیں۔
واضح رہےکہ آئرلینڈ سے سیریز تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے پر مشتمل ہے جب کہ میچز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔