ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دارالحکومت میں سڑک پر نوٹوں کی بارش

 دارالحکومت میں سڑک پر نوٹوں کی بارش
سورس: goolge
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں ڈاکو گرفتاری سے بچنے کے لیے لوٹے گئے  پیسے سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینٹیاگو میں ڈاکو لوٹے گئے نوٹوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ان کا پیچھا شروع کر دیا۔ پولیس کے قریب پہنچنے پر ڈاکوؤں  نے نوٹوں سے بھرا بیگ سڑک پر پھینک دیا اور فرار ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کا پیچھا جاری رکھا۔

نوٹوں کا بیگ سڑک پر گرنے کے بعد نوٹ سڑک پر بکھر گئے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،  پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوٹوں کا اکٹھا کیا۔