دنیا کو پگھلتے گلیشیرز سے خطرہ، وارننگ جاری

22 Oct, 2022 | 11:46 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:دنیا میں اگلی وبا گلیشیرز کے پگھلنے کی وجہ سے آسکتی ہے، کینیڈین سائنسدانوں نے دنیا بھر کے لوگوں کیلئے وارننگ جاری کردی۔

ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت کے نتیجے میں پگھلتے گلیشیرز ممکنہ طور پر اگلی مہلک عالمی وبا کا سبب ہوسکتے ہیں۔سائنسدانوں نے قطب شمالی کی جھیل ہیزن سے حاصل کیے گئے نمونوں کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح موسمیاتی تغیر کسی دوسرے جاندار میں وائرس کے منتقل ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔سیکڑوں سالوں سے گلیشیئرز میں جمے ہوئے مہلک وائرس عالمی درجہ حرارت کے بڑھنے کے سبب دوبارہ فعال ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے 2019 میں چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کی وبا نے دنیا بھر میں جہاں لاکھوں جانیں لے لیں وہیں ممالک کی معیشتوں کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

مزیدخبریں