(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں سلمان خان کا نام ان چنندہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً ڈھائی دہائیوں سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے، سلمان خان کا حقیقی نام عبد الرشید سلیم ہے، ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے ایک مشہور اسکرپٹ رائٹر اور ڈائیلاگ رائٹر ہیں، گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سلمان خان کی دلچسپی بھی فلموں کی جانب ہوگئی اور وہ اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔
سلمان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1988 میں ریلیز فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا حالانکہ اس فلم میں ان کا کردار چھوٹا سا تھا، سال 1989 میں سلمان خان کو راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا، نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا، سورج بڑجاتيہ کی ہدایت میں بنی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور سلمان خان کو فلم فیئر کے ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ شائقین کے درمیان اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے اور جسمانی مشقت سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا ، ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث سلمان خان اگلے کچھ ہفتے معروف ٹی وی رئلٹی شو بگ باس کی میزبانی نہیں کر پائیں گے، ان کی جگہ کرن جوہر بگ باس کی میزبانی کریں گے۔
گزشتہ دو ہفتوں سے سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔