ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلی خاتون وزیراعظم منتخب،کابینہ اراکین آج حلف لیں گے

 پہلی خاتون وزیراعظم منتخب،کابینہ اراکین آج حلف لیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئی ہیں۔

اٹلی کی نئی کابینہ میں 6 خواتین وزراء بھی شامل ہوں گی، اٹلی کی نئی وزیراعظم اور کابینہ اراکین آج حلف لیں گے۔ صدر سرگیو مٹاریلا نے پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے بعد میلونی کو حکومت سازی کی ہدایت دی.جس کے کچھ ہی دیر میں میلونی نے جارجیٹی کو اپنا وزیر معیشت مقرر کیا۔

31 برس کی عمر میں جارجیا میلونی نے سلویو برلسکونی کی حکومت میں نوجوانوں سے متعلق وزارت سنبھالی۔ دس برس قبل میلونی نے ‘برادرز آف اٹلی’ کی بنیاد رکھی، جس کی وہ 2014 سے قیادت کر رہی ہیں۔ سن 2020 میں، انہوں نے یورپی کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹ پارٹی کی قیادت بھی سنبھالی تھی۔

Ansa Awais

Content Writer