ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی پر ڈانس کرنے والا جوڑا دھڑم سے گر پڑا؛ ویڈیو دیکھیں

Couple falls down stage
کیپشن: Couple falls down
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادیوں میں ہونے والے مضحکہ خیز واقعات کی دلچسپ ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں،کبھی کبھار شادی میں شریک مہمان اکتائے نظر آتے ہیں تو کبھی شور شرابہ اور تفریحی کرتے،شادی کی ایک مزاحیہ ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دولہا دلہن ڈانس کرتے گرپڑے۔

سوشل میٰڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اپنی ہی شادی پر رقص کرنے والا جوڑا گرپڑا،شادی میں شریک مہمان کو اس وقت ایک منظر دیکھنے کو ملا جب وہ اکٹھے ہوکر شادی کے سٹیج پر جوڑے کا رقص دیکھ رہے تھے، جوڑا آہستہ آہستہ سٹیج پر جھوم رہا تھا جبکہ ہجوم ان کے ڈانس کو دیکھ کر لطف اندوز ہورہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے نے دلہن کو اپنی بانہوں میں تھاما ہوا ہے جیسے ہی ڈانس میں دلہن نے دولہا کے بازو پرخود کا وزن ڈالا تو دلہے اس کو برداشت نہ کرتے دلہن سمیت سٹیج پر گر پڑا، شادی کی تقریب میں شریک مہمان ڈر کر چیخ اٹھے. 

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھنے والے ہنسی پر قابو نہ رکھے سکے اور مزاحیہ تبصرے کئے جبکہ کچھ نے اس جوڑے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer