ویب ڈیسک: کالعدم تحریک لبیک کے لانگ مارچ پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک نےلانگ مارچ کی صورت میں اسلام آباد جانے کا اعلان کر دیا ، ٹی ایل پی کی جانب سے یقین دہانی کرادی گئی کہ کسی کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گااور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ پولیس ڈیوٹی کو بھی الرٹ کر دیا گیا تمام اہلکار غیر مسلحہ سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات کرد یئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک لبیک سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی
مدرسہ کے باہر بتدریج کارکنوں کی تعداد میں اضافہ، تعداد سینکڑوں سے ہزاروں میں پہنچ گئی۔ پولیس کے سات ہزار اہلکار تعینات تحریک لبیک کے کارکنان پر ایم اے او کالج کے مقام پر شیلنگ شروع کردی، پولیس نے اب تک 2 ہزار 25آنسو گیس شیل فائر کر دیئے مزید شیل پولیس لائن سے منگوا لیے گئے۔
تحریک لبیک کے کارکنان پر شیلنگ #لبیک_ناموس_رسالت_مارچ pic.twitter.com/6xGEu8cgiK
— Ali Ramay (@AliRamay557) October 22, 2021
تحریک لبیک کے کارکنان پر شیلنگ کا سلسلہ جاری #لبیک_ناموس_رسالت_مارچ pic.twitter.com/mjQIzlAw4e
— Ali Ramay (@AliRamay557) October 22, 2021
#لبیک_ناموس_رسالت_مارچ More shelling from Metro station AG office pic.twitter.com/8ycHiTgW3N
— Nimer Ahmad (@nimerahmadkhan) October 22, 2021
قبل ازیں تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت صاحب اور چوہدری ظہیر الدین صاحب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کے کونسے کونسے راستےبند، نئی ایڈوائزری جاری
ایم اے او کالج کے قریب لگا پولیس کا سب سے مظبوط مورچہ کارکنوں نے ہٹا دیا اور داتا صاحب کی جانب گامزن ہو گئے #لبیک_ناموس_رسالت_مارچ pic.twitter.com/Y6Jz5fDddf
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) October 22, 2021
ایم اے او کالج چوک میں کارکنوں کی تعداد کا اندازہ موبائل کی لائٹس سے کیا جا سکتا ہے #لبیک_ناموس_رسالت_مارچ pic.twitter.com/s6IAFxWwsq
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) October 22, 2021
سیکرٹریٹ چوک پر بھی پولیس نے میٹرو بس کے پل سے شیلنگ سٹارٹ کر دی #لبیک_ناموس_رسالت_مارچ pic.twitter.com/QjROhMEiZt
— Irfan Malik (@irfanmalikC42) October 22, 2021