ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیوڈ ویزے کی بدولت نمیبیا  نے تاریخ رقم کردی

David Weise against ireland
کیپشن: David Weise
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی  نمیبین کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے کر سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 شارجہ کے تاریخٰ کرکٹ گراؤنڈ پر نمیبیا  نے تاریخ رقم کردی،  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمیبیا نے آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، ڈیوڈ ویزے کی شاندا آل راؤنڈ کارکردگی نے نمیبیا  کو سپر 12 راؤنڈ میں پہنچا دیا، نمیبیا  نے 126 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان ایراسمس  اور ڈیوڈ ویزے کے ناقابل شکست 53 اور  28  رنز نے آئرلینڈ کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

قبل ازیں کوالیفائنگ  آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں کے نقصان پر 125رنز بنائے ۔پاؤل سٹرلنگ نے 38رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کیون او برین نے 25اور اینڈی بلبائرن نے 21رنز کی اننگز کھیلی ۔نمیبیا کی طرف سے جین فرائیلنک نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈیوڈ وائز نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میچ میں آل کارکردگی دکھانےپر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر