ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے بعد ڈینگی کا قہر؛ مہلک وائرس نے خاتون کی جان لے لی

Dengue Patient Died
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری/عظمت مجید)ڈینگی کے جان لیوا وار جاری،سروسز ہسپتال میں داخل56 سالہ مریضہ ڈینگی شاک سنڈروم کے باعث دم توڑ گئی۔
 شہر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، مہلک وائرس ایک اور جان نگل گیا، سنگھ پورہ کی رہائشی 56 سالہ شاہدہ بی بی کو تین روز قبل سروسز ہسپتال میں داخل کیا گیا ،ڈینگی شاک سنڈروم میں مبتلا ہونے کے باعث شاہدہ بی بی کو آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے چیئر پرسن پروفیسر تنویر الاسلام نے شہریوں کو خبردار کردیا کہ اگلے 15 دن انتہائی اہم ہیں اور اس دوران خطرناک حد تک ڈینگی کے کیسس بڑھ سکتے ہیں لہٰذا شہری ان دنوں خاصہ احتیاط کریں۔

پروفیسرتنویر الاسلام نےسٹی42سےگفتگو کرتے بتایا کہ ڈینگی کے کیس خطرناک حد تک بڑھ رہے ہیں،وقت پرڈینگی کاعلاج نہ ہونےسےاموات بڑھ رہی ہیں،شہری طبیعت زیادہ بگڑنےپرہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں،بخار،جسم درد کی صورت میں شہری فوری ٹیسٹ کروائیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں اب تک ڈینگی سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 6​ہزار347 کیسز سامنے آئے ہیں، شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1ہزار324 مریض داخل ہیں،کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی بستروں کی تعدادمیں اضافہ کردیا گیاہے۔

 گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے شہر میں 63ہزار800 ان ڈور مقامات اور 8ہزار957 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا، جبکہ 1ہزار347 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer