پی پی ایس سی؛ لیکچرراُردو کا پیپر دینے والے امیدواروں کیلئے بڑی خبر

22 Oct, 2021 | 06:18 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(اکمل سومرو)پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سیکریسی پر سوالیہ نشان، سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کے لیے مرتب ہونے والا رزلٹ پانچ روز قبل ہی لیک ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سیکریسی پرسوالیہ نشان لگ گیا،لیکچررزکی بھرتیوں کے لئےکامیاب امیدواروں کارزلٹ لیک ہوگیا،فی میل لیکچررزاُردو کےنتائج کااعلان27 اکتوبرکوہوناتھا،پی پی ایس سی کےلیک شدہ نتائج میں240 اُمیدواروں کےنام شامل ہیں،لیک شدہ کامیاب اُمیدواروں کےنتائج پر27اکتوبر کی تاریخ درج ہے۔

دوسری جانب پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپر لیک سکینڈل میں ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج جبکہ دوسرے ملزم نے درخواست ضمانت عدالت سے واپس لے لی،اینٹی کرپشن کورٹ نے ملزم غظنفر خان کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ ملزم وقار اکرم نے اپنی درخواست ضمانت عدالت سے واپس لے لی۔

سینئر جج سپیشل اینٹی کرپشن کورٹ راجہ محمد ارشد نے کیس پر سماعت کی، ملزم وقار اکرم اور غظنفر خان نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، پراسیکیوٹر محمد آزر نے ملزمان کےخلاف دلائل دیئے پراسیکیوشن کے مطابق پی پی ایس سی کے اہلکار وقار اکرم اور غظنفر خان پر پیپر لیک کرنے اور پیپر امیدواروں کو فروخت کرنے کا الزام ہے ملزمان کیخلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کیا۔

مزیدخبریں