ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم ڈی کیٹ کا امتحان کینسل کرانے والوں کی امیدیں دم توڑ گئیں

MDCAT 2021
کیپشن: MDCAT 2021
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: میڈیکل کالجز کے طلبہ کے حوالے سے اہم خبر , لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے لئے گئے ایم ڈی کیٹ کو قانون کے مطابق درست قرار دے دیا، عدالت نے ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انٹری ٹیسٹ لینے کے لئے دائر تمام درخواستیں خارج کردیں۔
جسٹس جواد حسن نے ردا فاطمہ سمیت دیگرز درخواستوں پر 18 صفحات کا فیصلہ جاری کیا، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم سی ایکٹ 2020 کے سکیشن اٹھارہ  کے تحت ایگزمیشن 2021 کا اقدام درست ہے۔ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ کے لئے اخبار اشتہار دیا گیا۔اس وقت کسی طالب علم نے اسے چیلنج نہیں کیا ۔ طلباء نے ایم کیٹ انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا، صرف فیل ہونے کے بعد ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کو چیلنج کیا۔

فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد طلبہ نے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ دیا۔ جس میں سے ساٹھ فیصد طلباء پاس ہوئے۔کچھ طلباء کے عدالت سے رجوع کرنے کے باعث پورا امتحانی طریقہ کار کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا ۔پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے لیگل ایڈوائزر بریسٹر چوہدری محمد عمر پیش ہوئے، پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے بارے اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میڈیکل داخلوں کے انٹری ٹیسٹ کی 30 اگست سے 30 ستمبر تک کی مختلف تاریخیں مقرر کی گئیں۔انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لئے تمام بچوں کو برابرکا وقت اور مواقع فراہم کیئے جانا چائیے تھا ۔کچھ بچوں کو تیاری کے لیے 30 اور کچھ کو 60 دن ملے جو نا انصافی ہے۔ مختلف تاریخوں میں انٹری ٹیسٹ لینا طلبہ سے امتیازی سلوک اوربنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد مختلف تاریخوں میں لینےکا انعقاد کالعدم قرار دے  اورعدالت ایم ڈی کیٹ کا انٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم دے۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے وکیل کا درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے رولز کے مطابق انٹری ٹیسٹ کی تواریخ کا اعلان کیا گیا۔

دو لاکھ سے زائد طلبہ نےانٹری ٹیسٹ دئیے، قانون اجازت دیتا ہے جس کے تحت انٹری ٹیسٹ کے مختلف تواریخ رکھیں۔طلبہ کو ان کی مرضی کے مطابق میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تواریخ دیں ۔ عدالت نے ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انٹری ٹیسٹ لینے کے لئے دائر تمام درخواستیں خارج کردیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer