ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

Ketchup factory
کیپشن: Un healthy products
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے جعلساز مافیا کے خلاف آپریشن، فوڈ اتھارٹی کا بند روڈ پرمضرصحت جعلی کیچپ تیار کرنیوالے بے نامی یونٹ پر چھاپہ، 5 ہزار کلو جعلی مال تلف کردیاگیا۔
 فوڈ اتھارٹی نے بند روڈ پر مضرصحت جعلی کیچپ تیار کرنیوالے بے نامی یونٹ سے 2ہزار پانچ سو کلوناقص خام مال، ایک ہزار آٹھ سو کلو زائدالمیعاد پلپ، 700 کلو ناقص کیچپ اور 2 کلو کھلا رنگ ضبط کرلیا۔

کیچپ اور ساسزکی تیاری میں ایکسپائر پلپ کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق قوانین کے خلاف مضر صحت کھلے رنگوں اورکیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ خام مال کا ریکارڈ موجود نہیں تھا،صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے گھر کی بنی اشیا کو ترجیح دینے کی اپیل کی ہے۔