ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد یہ خبر لازمی پڑھیں

fee through banks
کیپشن: Driving license
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئےٹکٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ، اب فیس ٹکٹوں کی صورت میں وصول کرنے کی بجائے بینک میں جمع کروائی جائے گی، نئے سسٹم کے آغاز کےلئے سمری حکومت کو بھجوادی گئی۔
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لئےٹکٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک سہیل احمد سکھیرا کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی فائل پر اب ٹکٹوں کی بجائے فیس چالان چسپاں کیا جائے گا۔ٹکٹوں کی فیس میں کرپشن کی روک تھام کےلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق سالانہ اوسطاً 95 کروڑکی ٹکٹس لائسنس فیس کی مد میں جاری کی جاتی ہیں جن میں بڑے پیمانے پر ٹکٹوں کے اجرا پرجعلی ٹکٹوں اوردرجنوں کرپشن کے کیسز سامنے آتےہیں۔کرپشن کی روک تھام کے لئے بینک چالان سسٹم شروع کیا جائے گا، ٹریفک اہلکار فیس کو آن لائن بھی چیک کرسکیں گے،نئے سسٹم کی منظوری کے لئے سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔