ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب نے تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات کیلئے راجہ بشارت اور چودھری ظہیرالدین پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے ہم نے پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت صاحب اور چوہدری ظہیر الدین صاحب پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) October 22, 2021
حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے
واضح رہے کہ کالعدم مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ سے قبل متعدد کارکنان کی گرفتاریوں کی اطلاع ہے جبکہ لاہور اور اسلام آباد کی اہم شاہراہیں بند کر رکھی ہیں۔ملتان روڈ پر تحریکِ لبیک کے صدر دفتر مسجد رحمت العالمین کے باہر اور قریبی علاقوں میں پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں،ترجمان تحریک لبیک کے کارکنان نے بعد از نماز جمعہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کردیا ہے۔