ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کیلئے پاکستان فیورٹ قرار

T20-World Cup
کیپشن: T20-World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ باؤلر ای ین بشپ نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

ویسٹ انڈیز کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر ای ین بشپ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے جب کہ بھارت، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت سکتے ہیں، پاکستان کے باؤلرزخطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔  

دوسری طرف شعیب اختر نے کہا کہ بھارتی میڈیا جیت کے دعوے کرکے اپنی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھا رہا ہے، ایسا نہ ہو یہ دعوے انہیں ذلیل کرادیں، بھارتی میڈیا نے ٹورنامنٹ میں غیر ضروری طور پر اپنی ٹیم کی جیت کے دعوے کرکے ٹیم پر دباؤ بڑھا دیا ہے، یہ دباؤ بھارت کو شکست سے دوچار کرسکتا ہے۔