(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ""ٹرتھ سوشل "" لانچ ہونے سے قبل ہی ہیک کرلیا گیا۔
میل آن لائن کے مطابق گزشتہ بدھ کی رات کو امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل سال 2022 کے آغاز میں لانچ کیا جائے گا مگر متعدد رپورٹرز نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خود ڈونلڈ ٹرمپ اور مائیک پینس کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنا لئے ۔
ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ موجودہ 'لبرل میڈیا کنسورشیم' اور 'بگ ٹیک' کے خلاف لڑنے کے لیے ایک سوشل نیٹ ورک بنائے گا۔ اس بارے میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی دنیا میں رہتے ہیں جہاں ٹوئٹر پر طالبان کی بہت بڑی موجودگی ہے، پھر بھی آپ کے پسندیدہ امریکی صدر کو خاموش کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ 6 جنوری کو الیکشن ہارنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے "کیپیٹل عمارت " پر چڑھائی کر دی تھی جس پر ٹرمپ کے ٹویٹر اور فیس بک کے اکاؤنٹ معطل کر دیے گئے تھے۔