(درنایاب) پی ایچ اے کے مارکیٹنگ شعبہ میں لوٹ مار کی گونج نیب تک پہنچ گئی، نیب نے غیرقانونی ایڈورٹائزنگ بورڈ سکینڈل کی تحقیقات شروع کردیں ۔
نیب نے ڈی جی پی ایچ اے سے شہر میں ایڈورٹائزنگ ایکٹ کے مطابق تشہیرات کی تفصیل طلب کرلی ہے، پی ایچ اے میں رجسٹرڈ ایڈورٹائزنگ کمپنیاں اور کنٹریکٹرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، ایڈورٹائزنگ پالیسی کے خلاف ایکشن اور پالیسی کے نفاذ کے لئے اقدامات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،عامر ابراہیم کی سروس پروفائل، ایسیٹس، اب تک لئے گئے فنانشل بینیفٹ کا بھی مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، نیب نے 27 اکتوبر تک ریکارڈ طلبی کا مراسلہ ڈی جی پی ایچ اے کو بھجوایا دیا۔