ویب ڈیسک : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی کو اسلام آباد میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کےمطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی کو آگ لگنے کا واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں پیش آیا۔جس وقت گاڑی میں آگ لگی اس وقت مولانا فضل الرحمان اس میں سوار نہیں تھے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف V8گاڑی کو اسلام آباد کے ایف ٹین مرکز میں آگ لگ گئی ،مولانا گاڑی میں موجود نہیں تھے ،آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ pic.twitter.com/Hh9momGGYA
— Sarfraz Raja (@Sarfraz_Raja90) October 21, 2021
ٹویٹر پر سرفراز راجہ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد کے ایف ٹین کے بازار میں کار کو آگ لگی ہے اور لوگ وہاں سے گزر رہے ہیں۔