ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اصل مسئلہ ڈینگی بخاراترنےکےبعد ہوتا ہے،پروفیسر جاوید اکرم

Vice Chancellor: University of Health Sciences, Lahore
کیپشن: Vice Chancellor: University of Health Sciences, Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریض گھروں میں ٹوٹکوں سے کام نہ چلائیں، صرف ڈینگی بخار خطرناک نہیں،اصل مسئلہ بخاراترنےکےبعد ہوتا ہے، ڈینگی بخار اترنے کےبعد کم سے کم پانی کا استعمال کریں ۔

سٹی42 کے مارننگ شو" سٹی ایٹ 10 " میں  گفتگو کرتے ہوئےوی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریض گھروں میں ٹوٹکوں سے کام نہ چلائیں، صرف ڈینگی بخار خطرناک نہیں،اصل مسئلہ بخاراترنےکےبعد ہوتا ہے، ڈینگی بخار اترنے کےبعد کم سے کم پانی کا استعمال کریں ۔  انہوں نے کہا  کہ ڈینگی سےبچاؤ کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے، شہری چھت پربھی پانی جمع نہ ہونے دیں ۔ وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم  کا کہنا تھا کہ  ڈینگی کی بروقت تشخیص ،مستند ڈاکٹرز کے پاس جانا ضروری ہے، مریض گھروں میں ٹوٹکوں سے کام نہ چلائیں۔

وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم    نے ڈینگی بخار کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ چکر آنا ،بلڈ پریشر لو ہونے پر فوری مستند ڈاکٹر کےپاس جائیں،صرف ڈینگی بخار خطرناک نہیں،اصل مسئلہ بخاراترنےکےبعد ہوتا ہے،بخار اترنےکےبعد ڈرپ نہ لگوائیں ، شہری بخار کے دوران گھر میں رہیں آرام کریں ۔