سٹی42 : برائلر مرغی کا گوشت 11 روپے فی کلو مہنگا، گوشت کا ریٹ گیارہ روپے اضافہ سے 342 روپے فی کلو ہوگیا۔
برائلر مرغی کا گوشت 11 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا۔برائلر مرغی کے گوشت کا ریٹ 331 روپے سے بڑھا کر 342 روپے کردیا گیا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 228 روپے اور پرچون ریٹ 236 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا۔فارمی انڈوں کا ریٹ ایک روپے اضافہ سے 166 فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 860 روپے مقرر کردیا گیا۔
دوسری جانب درجہ دوم کے آئل کی بارہ کلو کی پیٹی 240 روپے مہنگی ہوگئی ہے. صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے,اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے گھر کا خرچ چلانا مشکل ہوگیا ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ گھی اور آئل سمیت اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ پٹرول اور ڈالر کے نرخ بڑھنے کے سبب ہوا ہے، مہنگائی کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔