ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بار الیکشن، امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر

پنجاب بار الیکشن، امیدواروں کی سرگرمیاں عروج پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پنجاب بار کونسل کے 28 نومبر کو ہونے والے الیکشن میں امیدواروں کی سرگرمیاں اور رابطے عروج پر پہنچ گئیں، امیدوار ممبر پنجاب بارکونسل بیرسٹر محمد احمد قیوم سمیت دیگر امیدواروں کے اعزاز میں سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار میاں جہانگیر کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

میاں جہانگیر ایڈوکیٹ نے رائیونڈ روڈ پر واقع اپنے رہائش گاہ پر عشائیہ دیا۔ میاں جہانگیر کی جانب سے امیدوار ممبر پنجاب بار بیرسٹر احمد قیوم سمیت دیگر امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔ میاں جہانگیر ایڈووکیٹ کی جانب سے امیدوار پنجاب بار میاں شاہ عباس، میاں حفیظ ذبیح اللہ ناگرہ، عمران پاشا، چوہدری شریف زاہد، طارق سندھو، ننکانہ سیٹ سے خادم حسین سندھو، شیخوپورہ سیٹ سے چودھری شاہنواز اسماعیل گجر سمیت دیگر کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔

میاں جہانگیر ایڈووکیٹ نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی خدمت کا عزم رکھنے والے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر رہا ہوں، امید کرتا ہوں کہ کامیاب ہونے والے امیدوار وکلاء کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ 

امیدوار پنجاب بار کونسل بیرسٹر احمد قیوم نے کہا کہ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار کی حیثیت سے وکلاء کی خدمت کی، آئندہ بھی جاری رکھوں گا، اب پنجاب کی سطح پر وکلاء کے مسائل حل کروانا چاہتا ہوں، کورونا نے کمر توڑ دی، وکلاء کے لئے ہیلتھ کارڈ کا اجراء وقت کی ضرورت ہے۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں میں امیدوار صدر لاہور ہائیکورٹ بار مقصود بٹر، ریاض حسین خان، میاں عصمت اللہ، میاں عبدالقدوس، قاضی احمد اویس، عرفان فیض کلار، میاں سخاوت علی، میاں امین جاوید، چوہدری اسحاق گوجر، عبدالصمد بسریا سمیت دیگر شامل تھے۔