ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گڑھی خدا بخش میں جمہوریت زندہ باد کا نعرہ لگانے کا وقت آگیا ہے، کیپٹن صفدر

 گڑھی خدا بخش میں جمہوریت زندہ باد کا نعرہ لگانے کا وقت آگیا ہے، کیپٹن صفدر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کاکہناہے کہ ووٹ کو عزت ملے گی تو ہی سب کچھ ٹھیک ہو گا جبکہ بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام اپویشن رہنماؤں کا کراچی واقعہ پر سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
 تفصیلات کے مطابق جاتی عمرہ رائیونڈ میں سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے گھبراہٹ کا شکار ہے۔  انھوں نےکہاکہ ووٹ کو عزت ملنے سے ہی تمام مسائل حل ہوں گے جبکہ اب وقت آگیا ہےکہ جمہوریت زندہ باد اور شہدائے جمہوریت زندہ باد کا نعرہ گڑھی خدا بخش پر جا کر لگانا پڑے گا۔

دوسری جانب کراچی میں کیپٹن (ر) صفدرکی ہوٹل سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھ سکتے ہیں گرفتاری کے دوران سادہ لباس میں ملبوس ایک شخص مسلسل کیمرے سے وڈیوبناتا رہا۔
میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے کیسے گرفتار کیا گیا؟ ویڈیو کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کا آپریشن 46 منٹ جاری رہا، ہوٹل میں پولیس کی 2 موبائلز داخل ہوئیں، فوٹیج کے مطابق 6 بجکر 46 منٹ پر پولیس ٹیم مریم نواز کے کمرے کے باہر پہنچ گئی اور مریم نواز کے کمرے کے باہر سیاہ لباس اور جوگرز پہنا شخص فون پرہدایات لیتا رہا۔
اہلکار6بجکر 48 منٹ پر دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے اور 6 بجکر 50 منٹ پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کمرے سے باہر نکال کر حراست میں لیا گیا، ویڈیو فوٹیج کے مطابق لفٹ اور لابی میں سادہ لباس میں ایک شخص کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ویڈیو بناتا رہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer