اساتذہ کا ایک بار پھر دھرنے کا اعلان

22 Oct, 2020 | 03:34 PM

Azhar Thiraj
Read more!

جنید ریاض :پنجاب ٹیچرز یونین نے ڈبل شفٹ سکول لگانے کی اجازت کیلئے سیکرٹری ایجوکیشن کودرخواست لکھ دی۔
 
درخواست میں سیکرٹری ایجوکیشن سارہ اسلم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع لاہور میں ڈبل شفٹ سکول نہ لگانے سے طلباء سکول چھوڑ رہے ہیں،سینئر رہنماء پی ٹی یووحید مراد یوسفی کا کہنا ہےکہ طلباء سکول چھوڑ کر نجی سکولوں میں داخلہ لینے پر مجبور ہیں،ایجوکیشن اتھارٹی سکول سربراہان کوڈبل شفٹ لگانے سے منع کررہی ہے،جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن سکینڈ شفٹ میں طلباء کی نصابی سرگرمیوں کیلئے فوری سکول کھولنے کی اجازت دیں،اجازت نہ دی گئی توسکینڈ شفٹ میں سکول بند ہوجائیں گے۔

رانا لیاقت علی کا کہنا ہےکہ ٹائم ٹیبل میں سکینڈ شفٹ سکول کےاوقات کار دیئے گئے ہیں لیکن اتھارٹیز کیجانب سے سکینڈ شفٹ سکولوں کو بند رکھنا سمجھ سےبالاتر ہے،انکا کہنا تھا کہ پی ٹی یو مطالبات کی منظوری کیلئے 4 نومبر کو سول سیکرٹریٹ کے باہر دھرنا دے گی۔

 
دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس  نے شہر کےمختلف علاقوں میں سرکاری و نجی سکولوں کےاچانک دورے کیے ، کوروناایس او پیز پر عملدرآمد اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،اس دوران ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر کسی حد تک قابو پایا گیا ہے لیکن خطرہ اب بھی موجود ہے،کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا بدانتظامی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام لوگ وائرس سےبچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کےحوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

مزیدخبریں