ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24 گھنٹے،829حادثات،کتنے لوگ زخمی ہوئے؟

24 گھنٹے،829حادثات،کتنے لوگ زخمی ہوئے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 829 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 506 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

 

367 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63 فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے۔

 

 اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 378 ڈرائیوز، کم عمر ڈرائیور23 مسافر365 اور138 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے رواں ماہ کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے271 سرچ آپریشنز کئے، شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران47 ہوٹلز، 11ہاسٹلز،19 گیسٹ ہاؤس،07 گوداموں،38 گرجا گھروں اور235 دکانوں میں سرچ آپریشنز کئے گئے جبکہ5618 گھروں،2035 کرایہ داروں اور 21478 افراد کوچیک کیا گیا۔

 

کوائف نامکمل ہونے کے باعث 97 افراد کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی گئی، سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10جبکہ منشیات کے03 مقدمات درج کئے گئے، دوران سرچ آپریشنز02 اشتہاری و عادی مجرمان گرفتارجبکہ 82 افراد کے خلاف انسدادی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer