ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہ جج جو لمبے عرصے تک تعینات رہیں گے !!

وہ جج جو لمبے عرصے تک تعینات رہیں گے !!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :6ججزکےبطور جج ہائیکورٹ دو سال مکمل،دو سال مکمل کرنے والےججز ہائیکورٹ میں 23 اکتوبر دوہزار اٹھارہ کو تعینات ہوئے تھے۔ 


دوسال مکمل کرنے والے ججزکافی عرصہ تک ہائیکورٹ میں بطورجج تعینات رہیں گے، جسٹس انوار الحق پنوں،جسٹس فاروق حیدر،جسٹس شکیل الرحمان خان،جسٹس محمد وحید خان،جسٹس رسال حسن سید،جسٹس عاصم حسن اور جسٹس صادق محمود خرم کے بطورجج ہائیکورٹ دوسال مکمل ہوگئےہیں،جسٹس انوار الحق پنوں لاہور ہائیکورٹ میں 23 اپریل 2030 تک جج رہیں گے۔

جسٹس فاروق حیدر14 فروری 2031 ،جسٹس شکیل الرحمان خان 14 اپریل 2031 ،جسٹس محمد وحید خان 27 اہریل 2031 ،جسٹس رسال حسن سید 10 ستمبر2032 کو ریٹائر ہوں گے،جسٹس عاصم حسن 13 ستمبر 2032 اورجسٹس صادق محمود خرم 7 جنوری 2035 کو باسٹھ سال کی عمر پوری ہونے پرریٹائر ہوں گے۔

 دوسری جانب لا ہور ہائیکورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل ججز کا انتظامی کمیٹی کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ عدالت عالیہ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کے انتظامی امور بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان اجلاس کی صدارت کریں گے ،، چیف جسٹس محمد قاسم خان کی زیر صدارت اجلاس ہائیکورٹ کی نیو ججز لائبریری میں ہوگا جس میں لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کے انتظامی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
 
اجلاس میں جسٹس محمد امیر بھٹی ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس شاید وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شرکت کریں گے ۔اجلاس میں رجسٹرار ہائیکورٹ ، اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ بھی موجود ہوں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer