ایبٹ روڈ (زین مدنی ) اداکارہ و پرفارمز ماہ نور نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری کی ترقی خوش آئند ہے، شوبز انڈسٹری مضبوط ہوگی تو اس سے متعلقہ لوگ بھی خوشحال ہوں گے۔
ایک انٹرویو میں ماہ نور نے کہا کہ آج جس مقام پر ہو یہ میری محنت اور لگن کا پھل ہے اورموجودہ مقام کو بہال رکھنے کے لئے مزید محنت جاری ہے، پاکستان شوبز انڈسٹری نے ایک بار پھر تیزی سے تر قی کی ہے جو کہ خوش آئندہ بات ہے۔ ماہ نور نے کہا کہ پاکستان کی ثقافت کی ترقی پر دلی خوشی ہوتی ہے کیونکہ ثقافت کی ترقی فنکاروں کی خوش حالی ہے۔
دوسری جانب معروف اداکارہ مےگھا نے کہا ہے کہ میں زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روہی اختیار کرتی ہوں، پروفیشنل آرٹسٹ بے ایمانی نہیں کرسکتا اس لئے مقابلہ بازی کے چکر میں نہیں پڑتی۔
ایک انٹرویو میں میگھا نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں کسی سے کبھی مقابلہ بازی کے چکر میں نہیں پڑتی، میگھا نے کہا کہ پروفیشنل آرٹسٹ بے ایمانی نہیں کرسکتا اس لئے مقابلہ بازی کے چکر میں نہیں پڑتی