لا ہور ہائیکورٹ: سینئر ججز پر مشتمل انتظامی کمیٹی کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

22 Oct, 2020 | 10:43 AM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : لا ہور ہائیکورٹ کے سینئر ججز پر مشتمل ججز کا انتظامی کمیٹی کا اجلاس 28 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ عدالت عالیہ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کے انتظامی امور بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان اجلاس کی صدارت کریں گے ،، چیف جسٹس محمد قاسم خان کی زیر صدارت اجلاس ہائیکورٹ کی نیو ججز لائبریری میں ہوگا جس میں لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں کے انتظامی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔


اجلاس میں جسٹس محمد امیر بھٹی ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان ،جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس عائشہ اے ملک ، جسٹس شاید وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شرکت کریں گے ۔اجلاس میں رجسٹرار ہائیکورٹ ، اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ بھی موجود ہوں گے۔
 

مزیدخبریں