ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی اےا ے نے ترکش ائیرلائن کو جرمانہ کردیا

سی اےا ے نے ترکش ائیرلائن کو جرمانہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) سول ایوی ایشن اتھارٹی کا غیر ملکی ائیرلائنز کی کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کیخلاف ایکشن، سی اےا ے نے ترکش ائیرلائن کو 1لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکش ایئرلائن بی کیٹگری ممالک میں شامل ملک مالی سے پاکستانی مسافر کو بغیر کرونا ٹیسٹ استنبول لائی، محمد اشفاق نامی پاکستانی مسافر نے مالے سے بذریعہ استنبول لاہور آنا تھا جبکہ استنبول ائیرپورٹ پر مسافر کے پاس کرونا ٹیسٹ موجود نہیں تھا جس پر ترکی کا ویزہ اور اضافی رقم نہ ہونے پر مسافر پانچ دن تک استنبول پھنسا رہا۔ 
پاکستانی سفارت خانے کی مداخلت سے محمد اشفاق نامی پاکستانی مسافر کی لاہور روانگی کا بندوبست کیا گیا۔ محمد اشفاق کو استنبول ائیرپورٹ، ترکی سے لاہور پاکستان لایا جائیگا جبکہ ائیرلائن مسافر کو ہیلتھ اسٹاف کے حوالے کریگی جس کے بعد مسافر کا قرنطینہ میں رکھ کر کورونا ٹیسٹ کیا جائیگا۔
مسافرمحمد اشفاق ترکش ائیرلائن کے زریعے بماکو، مالی سے لاہور آرہا تھا۔ محمد اشفاق کو پی سی آر کا ٹیسٹ نہ ہونے کے سبب انہیں فلائٹ میں سفر نہیں کرنے دیا گیا تھا جس پرسی اے اے کیجانب سے ائیرلائن کو سنگین غلطی پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ائیرلائن مسافر کو لاہور ائیرپورٹ لائے گئی۔
مسافر کے کرونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کا خرچہ ائیرلائن برداشت کرے گئی۔ وزارت خارجہ کی سفارش پر محمد اشفاق نامی شہری کو بغیر پی سی آر کے پاکستان میں داخلے کی اجازت ہو گئی جبکہ بی کیٹگری والے ممالک کے  پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔بی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو بغیر کورونا ٹیسٹ ترکی لاکر پاکستان پہنچانے پر سی اے اے نے ترکش ایئرلائن سے وضاحت طلب کر رکھی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer