( در نایاب ) حکومت پنجاب نے ایل ڈی اے کے تین ارب ساٹھ کروڑ سے زائد لاگت کے شاہکام چوک فلائی اوور اور ڈیفینس روڈ کی ملتان روڈ تک تعمیر و توسیع کے میگا پراجیکٹ کی حتمی منظوری دے دی۔
حکومت پنجاب نے شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کی ایڈمنسٹریٹو منظوری دے دی ہے۔ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ایل ڈی اے کے شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کو منظوری کے لئے پیش کیا گیا۔ ایل ڈی اے نے تین ارب ساٹھ کروڑ سے زائد کا پی سی ون تیار کرکے حکومت پنجاب کو بھجوایا تھا۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کی اصولی منظوری دے چکے ہیں۔ پی اینڈ ڈی کے پی ڈی ڈبلیو پی کی حتمی منظوری کے بعد حکومت پنجاب کے فنڈنگ سے منصوبہ پر کام شروع کیا جائے گا جس کا ٹینڈر بھی جاری کیا جائے گا۔