ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین رسالت کے کیسز کیلئے نئے ایس او پیز جاری

توہین رسالت کے کیسز کیلئے نئے ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب کیپٹن ر یٹائرڈعارف نواز نے توہین رسالت کے کیسز کے لیے نئےایس اوپیزجاری کردیئے، اب ایس پی رینک افسر توہین رسالت کیسز  کی تفتیش کرے گا۔

آئی جی پنجاب کے مطابق 295 سی کے مقدمات انتہائی حساس ہوتے ہیں، اس لیے ان کیسز میں ایس پی رینک سے کم افسر تفتیش نہ کرے، اگر کسی جگہ واقعہ رپورٹ ہو تو فوری طور پر توہین رسالت کے کیس میں295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، جبکہ جائے وقوعہ کا ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او فوری موقع پر پہنچ کر جائزہ لیں، افسران موقع سے ہر قسم کے تحریری و زبانی شواہد اکٹھے کر کے امن وامان کی صورتحال پر قابو پائیں، تفتیش کےعمل میں تمام شواہد سامنے رکھے جائیں اور جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے تمام مواد کو فوری فرانزک کیلئے بھجوایا جائے، شہادت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی پراسیکیوشن سے بھی معاونت حاصل کی جائے۔

  ایس او پیز کے مطابق ملزم کا مال مقدمہ علیحدہ شناخت نمبر لگا کر رجسٹرڈ میں درج کیا جائے، توہین رسالت کیس کے ملزم کو علیحدہ لاک اپ میں رکھا جائے، جبکہ ملزم کی ذہنی حالت جانچنے کیلئے فوری میڈیکل بھی کرایا جائے، عدالت سے ملزم کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کی استدعا کی جائے۔

انویسٹی گیشن برانچ نے آئی جی پنجاب کے حکم پر تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوادیا ہےجبکہ توہین رسالت کے کیسز میں ہر صورت میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer