ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار سے بادشاہی مسجد تک ماسٹر پلان تیار کرنے کا فیصلہ

داتا دربار سے بادشاہی مسجد تک ماسٹر پلان تیار کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب نے بادشاہی مسجد کی بحالی اور تزئین نو کے لیے جامع منصوبہ تیار کرنےکی ہدایت کر دی، سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ بحالی و تزئین نو کا کام عالمی معیار کے مطابق ہونا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں داتا دربار سے بادشاہی مسجد تک ماسٹر پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں محکمہ اوقاف کی کارکردگی اور بادشاہی مسجد کی بحالی و تزئین نو کے کام کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بادشاہی مسجد تاریخی مذہبی ورثہ ہے، مسجد کی بحالی و تزئین نو کے کام کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے، کمیٹی اس ضمن میں جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اربن یونٹ ماسٹر پلان تیار کر کے رپورٹ پیش کرے گا، محکمہ اوقاف کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائےگا، اوقاف کی اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، معروف آرکیٹیکٹ نیر علی دادا اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer