علی عباس: پنجاب گرین ڈویلپمنٹ منصوبہ، حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے 31 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری کے لیے دوبارہ اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب گرین ڈویلپمنٹ منصوبے کے تحت تحریک انصاف کی حکومت عالمی بینک کے تعاون سے 31 ارب روپے مالیت سے منصوبے کا آغاز کررہی ہے، جس میں سموگ کے خاتمے، شجرکاری مہم اورمحکمہ ماحولیات کی استعدارکار بڑھائی جائے گی۔ عالمی بینک نے رواں ماہ پنجاب کے لیے 31 ارب روپے فنڈز دینے کی حامی بھری تھی۔
صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں منصوبے کی حتمی منظوری دے گی، اجلاس میں عالمی بینک کے جانب سے دی جانے والی امداد پرجانچ پڑتال کی جائے گی۔