سعید احمد: ملک کے سب سے بڑے ریلوے کیرن ہسپتال میں الو بولنے لگے، سینئر ڈاکٹر اور ماہر تربیتی عملہ ہونے کے باوجود ہسپتال میں سہولیات کا فقدان، ملازمین نے علاج کے لیے آنا چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سٹاف لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات کے مزے لوٹنے لگا، ریلوے ہسپتال میں ویرانیوں نے ڈیرے ڈال لیے، کروڑوں روپے سالانہ بجٹ لینے والا کیرن ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار ہو گیا ہے، اخراجات میں مسلسل اضافے اور کم نتائج سے ہسپتال محکمے کے لیے بوجھ بننے لگا، دوسری جانب ریلوے ملازمین پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگے داموں علاج کرانے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے ادویات ناپید ہونے سے ہسپتال کی ڈسپنسری بند پڑی ہے جس سے آؤٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہو گئی ہے۔