کرکٹر ناصر جمشیدپر 10 سالہ پابندی برقرار

22 Oct, 2018 | 03:17 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی 42) کرکٹر ناصر جمشید پر پابندی کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ  سنا دیا گیا، کرکٹ کھیلنے پر 10 سال کی پابندی برقرار رہے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ناصر جمشیدکی سزا کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا ،جسٹس(ر) میاں حامد فاررق نے ناصر جمشید کی جانب سے 10سالہ پابندی کےخلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی اور ان پر پابندی کو برقرار رکھا، ناصر جمشید کی اپیل پر ان کے وکیل علی رضا کا کہنا تھا کہ تین سماعتوں کے بعددلائل مکمل ہونے پر 12اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ، جسٹس (ر) حامد نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور ان کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے 10سالہ پابندی کو برقرار رکھا۔

ناصر جمشید کی کرکٹ یامینجمنٹ میں رول دینے پر پابندی اور بلیک لسٹ سے نام نکالنے کی اپیل منظورکرلی گئی ہے،واضح رہے کہ رواں سال 17اگست کو پی سی پی کے انسدادبدعنوانی ٹربیونل نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ان پر 10سالہ پابندی عائد کی تھی،پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کے دوران سامنے آمنے والے اسپاٹ فکسنگ کیس میں نا صر جمشیدکا مرکزی کردارپایا گیا تھا۔

مزیدخبریں