سٹی 42: بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔تھانہ نیو ٹاون میں درج مقدمہ کے تفتیشی افیسر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔
بانی پی ٹی ائی سے تھانہ نیو ٹاون میں درج مقدمہ سے متعلق تفتیش کی گئی ،تفتیشی آفیسر تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے ، بانی پی ٹی آئی تھانہ نیو ٹاون میں درج مقدمہ میں 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیو ٹاون پولیس کی تحویل میں ہیں،بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کا عمل اڈیالہ جیل میں ہی مکمل کیا جائے گا ،بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن ڈکلیئر کیا گیا ہے،سیل کی سیکیورٹی بھی راولپنڈی پولیس کے کنٹرول میں ہے۔
دیگر