زاہد چوہدری :نشتر ہسپتال میں ڈائیلسزسے ایچ آئی وی پھیلنے کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن بھی متحرک ہوگیا۔پنجاب کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو ڈائیلسز مریضوں کی سکریننگ کی ہدایت کردی
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پرائیویٹ ہسپتالوں کو احکامات جاری کردیئے، مراسلےمیں کہا گیا کہ پرائیویٹ ڈائیلسز سنٹر میں مریضوں کی ایڈز، ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کی جائے،پرائیویٹ ڈائیلسز سنٹرز کو مریضوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کردی ۔ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیمیں نجی ڈائیلسز سنٹرز کی انسپکشن کریں گی۔ڈائیلسزمشینوں کی ڈس انفیکشن کیلئے پروٹوکول پر عملدآمد کیا جائے، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالے پرائیویٹ ڈائیلسز سنٹرز کو جرمانے و بندش کا سامنا ہوگا
تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو ڈائیلسز مریضوں کی سکریننگ کی ہدایت
22 Nov, 2024 | 10:38 PM